Advertisement

میری وفاداری کا امتحان لیا جارہا ہے، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ دوست تھے، دشمنی کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے، انتقامی کارروائی کیوں ؟ وفاداری کا ایک سال سے امتحان لیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف ایک نہیں، 3 مقدمات درج ہیں، ایک سال سے چپ ہوں، ظلم بڑھتا جا رہا ہے، ملک کی 80 شوگر ملز میں سے انہیں صرف جہانگیر ترین نظر آیا، میں پوچھتا ہوں آخراس کی وجہ کیا ہے ؟ میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں، میرے اور میرے بیٹے کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے، اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے، اس سے کیا فائدہ، کون کر رہا ہے ؟ وقت آگیا ہے کہ انتقامی کارروائی کو بے نقاب کیا جائے، تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔ نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

Advertisement

 واضح رہےکہ شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اوران کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version