Advertisement

مریم نواز نے کراچی جانے کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 24 اپریل کو کراچی جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نوازکراچی میں این اے 249 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کےلیے مہم میں حصہ لیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔

مسلم لیگی رہنما مریم نوازریلی کی صورت میں ائیرپورٹ سے کراچی شہر پہنچیں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینا شروع کر دیں ہیں۔

Advertisement

مریم نواز کراچی میں تاجروں اور دیگر اہم افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنی سینیٹ نشست کے لیےقومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

مسلم لیگ ن نے این اے 249 کے لیے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے اس سیٹ کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version