وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ سندھ کی بھرپور ترجمانی کی ، مرتضی وہاب

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آج مردم شماری کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ سندھ کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات اور اختلافی نوٹ کے باوجود مردم شماری کے نتائج منظور ہونے پر وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پي ٹی آئی ، ایم کیو ایم ، جی ڈی اے نے مردم شماری پر باتیں تو بہت کی ہیں پر عوام کی نمائندگی نہیں کی، آج سندھ کے عوام کی صحیح ترجمانی پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے اعتراضات پر شواہد بھی پیش کئے ہیں کہ کس طریقے سے صوبہ سندھ اور بلوچستان کی آبادی کو 2017 کی مردم شماری میں صحیح پیش نہیں کیا گیا۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کمیٹی کے تمام اراکین میں وہ واحد میمبر اور وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے سی سی آئی کے نقطہ ںظر سے اتفاق نہیں کیا بلکہ اپنا اختلافی نوٹ جمع کروایا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 154(7) کے تحت اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News