Advertisement

جرمن سفیر بھی آلو والی بریانی کے شیدائی

 جرمن سفیر کراچی کی بریانی کے دیوانے ہو گئے۔

 پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے بریانی کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں

جرمن سفیر لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے، پہلی مرتبہ آلو نان بھی کھائے

جرمن سفیر اندرون لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے، تاریخی و ثقافتی...

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی کی بریانی لاجواب ہے، نہایت لذیز۔

جرمن سفیر نے کہا کہ مجھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لنچ میں بریانی کھانے کا موقع ملا جو کہ بہت مزیدار تھی۔

انہوں نے بریانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمدہ ذائقہ اور خوشبو ! مجھے خاص طور پر اس میں آلو کا استعمال اچھا لگا۔

جرمن سفیر نےٹوئٹ میں سوالیہ اندازاپناتے ہوئے کہا کہ آپ کو بریانی آلو کے ساتھ پسند ہے یا بغیر آلو کے؟

Advertisement

اس سے قبل جرمن سفیر اندرون لاہور کی ثقافت کے دیوانے نکلے، تاریخی و ثقافتی شہر کی سیر کے دوران پہلی مرتبہ ذائقے دار مقامی کھانے بھی کھائے تھے۔ ۔

جرمن سفیر کو اندرون لاہور کی ثقافت نے حیران کردیا تھا پہلی بار ذائقہ دار آلو والے نان اور نان خطائی بھی کھائی تھی۔

انہوں نے اپنے دورہ لاہور کی تصاویر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شئیر کی اور پوری دنیا کو لاہور کا اندرون شہر اور اس کی تاریخی ثقافت کی سیر کروائی۔

انہوں نے مختلف مقامات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اردواور انگریزی دونوں زبانوں میں پیغام لکھا تھا کہ مغل دور کی عظیم وزیرخان مسجد کی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوا ہوں، پہلی بار خطائی اور آلو والے نان کھانے کا موقع ملا، دونوں بہت ذائقہ دار تھے۔

جرمن سفیرنے اس توقع کا بھی اظہار کیا تھا کہ پاکستان میں مزید خوبصورت مقامات کی سیر کا موقع ملے گا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر مارٹن کوبلر بھی عوام میں بے پناہ مقبول تھے۔

Advertisement

وہ ملک اور شہریوں کو قریب سے دیکھنے اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرتے تھے۔

مارٹن کوبلر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لاتعداد دوست بھی بنائے، خوبصورت یادیں اور کچھ یادگاری اشیا وہ اپنے ہمراہ جاتے ہوئے جرمنی لے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Next Article
Exit mobile version