Advertisement

اداکارہ صبا قمر کا عظیم سے شادی کا فیصلہ واپس لینے پر اداکاراؤں کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر کا عظیم سے شادی کا فیصلہ واپس لینے پر اداکاراؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشااﷲ۔

مزید پڑھیں

اداکارہ صبا قمر کے فیصلے پر عظیم خان کا رد عمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر کی عظیم خان سے شادی...

اداکارہ ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں تم سے متفق ہوں۔

ماہرہ خان کے ساتھ دیگر مشہور شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی، مومل شیخ اور مومنہ مستحسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔

صبا قمر نے جواب میں مایا علی سے اظہار تشکر کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے،ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے، یاد رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشااﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے صبا قمر کو کوئین قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔

Advertisement

اس کے علاوہ بھی کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version