Advertisement

چیلنج ختم نہیں ہوا، کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے، اسد عمر

اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کا چیلنج ختم نہیں ہوا بلکہ بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے۔

اسد عمرنے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کرنا  ضروری ہے، اگلے کچھ ہفتے مشکل ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر ہم بیماری کو تیزی سے پھیلنے دیں تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا۔

 وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ آکسیجن پر نازک حالت  مریضوں کی کل تعداد 5360 تک پہنچ گئی ہے، یہ پچھلے  سال  جون سے 57فیصد  زیادہ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود آکسیجن لے کر بستروں تک ہر شے دستیاب رہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ سال آکسیجن کی پیداواری صلاحیت 487 ٹن یومیہ تھی جسے  بڑھا کر 798 ٹن کردیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کل این سی او سی  کے اجلاس میں  6000 ٹن آکسیجن ، 5000 سلنڈر اور 20 کریوجنک ٹینک درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کی بنیاد پر کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
Next Article
Exit mobile version