Advertisement

رمضان پیکج کا اعلان : عوام کو کن اشیاء پر ریلیف ملے گا؟

یوٹیلیٹی اسٹور

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جو 10 اپریل سےنافذ العمل ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان پیکج کے تحت چینی، آٹا، دالوں، بیسن اور برانڈڈ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے، گھی 298 اور آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 800 روپےمیں ملے گا۔

ذرائع کے مطابق بیسن 20 روپے سستاکرکے 140 روپے اور کھجوریں 20 روپے کمی کے بعد 160 روپے کلو فروخت کی جائیں گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پردال ماش دُھلی ہوئی 10 روپے کمی کے بعد255 روپے، دال مونگ 10 روپے کمی کے بعد 240 روپےکلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کرکے81 روپے،گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے،گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ برانڈڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپے تک سستی کرکے 869 روپے اور مختلف کمپنیوں کے مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت  45 روپے سستی کرکے 317 روپے میں فروخت کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپےفی لیٹر اور ڈبہ پیک کریم 10 روپے تک سستی کرکے 55 روپے کی کردی گئی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version