Advertisement

کراچی، این اے 249 میں‌ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ لسٹ جاری کردی گئی

این اے249

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے حلقہ این اے 249 ضمنی انتخاب کے لیے ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے249 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 935 ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 249 میں امیدوار کے چناؤ کے لیے  پولنگ کی تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی پی84 خوشاب کے ووٹرز کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 104 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ37 ہزار 583 ہے، حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  پی پی84خوشاب میں پولنگ کی تاریخ5مئی مقررکی گئی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری ووٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version