ملکہ کیخلاف توہین آمیز کلمات ،معروف اداکار کوگرفتار کرلیاگیا

ملائیشیا کے معروف اداکار مشکل میں پھنس گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق معروف اداکار فہمی رضا کو ملائیشیا کی ملکہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھنے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ کی ایک پوسٹ پر اداکار نے نامناسب کمنٹ کردیا جس پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی غصے کا اظہار کیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملک کے دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کے الزام میں اداکار فہمی رضا کو گرفتار کرلیا۔
اداکار نےمیوزک پورٹل ’اسپوٹی فائی‘ پر گانوں کی ایک پلے لسٹ بھی اپ لوڈ کی تھی اور جن گیتوں میں حسد کے الفاظ شامل تھے ان کے ساتھ ملکہ کی تصویر لگائی تھی۔
اداکار پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فالوورز کو جواب دیا کہ کیا وہ (ملکہ) ‘حاسد‘ ہیں۔ اس جواب پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ اس شور کے بعد ملکہ کے انسٹاگرام کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب یہ بحال کیا گیا تو اس پر کمنٹ موجود نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

