Advertisement

حکومت کا رمضان المبارک میں مساجد کیلئے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ

عالمی وباء کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد کیلئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کی مساجد کے لیے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالےسے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی سر براہی میں گورنرز، وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری، صوبائی افسران اور علماء کی ویڈیو کانفرنس ہوئی ہے۔

کانفرنس کے دوران صدر پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے اور ہم ان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، عالمی وباء سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ علمائے کرام حکومت سے تعاون کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔

Advertisement

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی، تاہم22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے جس کے لیے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مساجد اور مدارس کے حوالے سے تمام فیصلے علماء کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version