Advertisement

شہباز شریف کی ضمانت منظور

شہباز شریف

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پچاس، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی ہے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ وراثت میں رمضان شوگر مل شہباز شریف خاندان اور چوہدری شوگر مل نواز شریف خاندان کو آئی، شہباز شریف خاندان کے 1990 سے قبل ایک کروڑ 65 لاکھ کے اثاثے تھے، 2018 میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے 7 ارب 32 کروڑ پر پہنچ گئے، ان کے 9 بے نامی دار ہیں جن کے نام پر بھی اثاثے بنائے گئے،  شہباز شریف صاحب کہتے ہیں ان کو 124 ملین منافع آیا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کاروبار کون سا تھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز نے 2003 میں اپنے 19 لاکھ کے شئیر ڈیکلیر کیے، جو بھی اثاثے بنے 2005 کے بعد بنے، جب ٹی ٹیز آنا شروع ہوئیں، پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں 14 لاکھ ڈالر بھیجے گئے، اسی طرح محبوب علی کو دس لاکھ ڈالر آئے جس کا پاسپورٹ ہی نہیں بنا، شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کے اکاؤنٹ میں دس ٹی ٹیز بھیجی گئی۔

Advertisement

نیب وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز شریف کے شریک ملزم طاہر نقوی اشتہاری ہیں ان کے اکاؤنٹ میں بھی لاکھوں کی ٹی ٹیز آئیں، طاہر نقوی ٹی ٹیز کی ساری رقم سلمان شہباز کو دیتا تھا، شہباز شریف کے پورے خاندان نے ٹی ٹیز وصولی کیں، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے اکاؤنٹ میں پیسے آتے رہے جنہیں ہارون یوسف آپریٹ کر رہا تھا، ان سب کا تعلق کہیں نہ کہیں شہباز شریف سے تھا۔

وکیل شہباز شریف نے بتایا کہ یہ نیب کی بدنیتی ہے کہ بار بار گرفتار کررہے ہیں، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرپا رہے ، شہباز شریف 70سال کےہیں،انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ،50 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version