Advertisement

جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے سے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیا پاکستان منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس پر بھی الزامات ہیں قانون کا سامنا کرے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں قانون سب کے لیے برابر ہے، ریاست مدینہ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ قانون سب کے لیے ایک ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، مجھ سمیت سب قانون کے سامنے جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نیا پاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس کرنے میں 2 سال لگے، مورگیج فنانسنگ صفر اعشاریہ دو فیصد تھی، منصوبے سے متعلق قانون پاس نہ ہوتا تو بینک پیسے نہ دیتے، قانون پاس کرنے پر عدلیہ کا مشکور ہوں۔ ملک میں تعمیراتی شعبہ چل چکاہے، اس سے جڑی مزید صنعتیں بھی چل پڑی ہیں، مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ  کسی بھی نظام کو بدلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کسی سسٹم میں برائی، کرپشن اور رکاوٹیں آجاتی ہیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے، اداروں میں آٹومیشن کےلیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کے لیےکی جاتی ہے، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مدینے کی ریاست کہاں ہے، لوگوں سے کہتا ہوں مدینہ کی ریاست کی بنیاد 2 اصولوں پر مبنی ہے، قانون کی بالادستی اور ریاست کا فلاحی کردار، مدینے کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی، طاقتور اور کمزور کے لیے یکساں نظام قانون سے ہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں، ہم بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے بڑے سیاسی مافیا ز قانون کی بالادستی کےخلاف مزاحمت کر رہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ، پناہ گاہ اور کوئی بھوکا نہ سوئے ہماری فلاحی اسکیمیں ہیں، ملک میں سب سے زیادہ غربت خیبرپختونخوا میں کم ہوئی ہے، 6 سال کے دوران کےپی میں ناصرف غربت کم ہوئی بلکہ انسانوں پر سب سےزیادہ سرمایہ کاری ہوئی، پنجاب بھر میں ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا، کوئی بھوکا نہ سوئے کاپراجیکٹ پورے ملک میں پھیلایاجائے گا۔

تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر دن رات کام کیا، 35 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، آج 4 ہزار اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، ڈیڑھ سال کی مدت میں گھر لوگوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version