Advertisement

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط ارسال کردیا

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے سربراہ این سی اوسی اسدعمر کے نام مراسلہ لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے خط میں سندھ حکومت کی ویکسین خریداری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں کین سائینو ویکسین کی قیمت  ایک  ہزارروپے ہونی چاہئے تھی۔

ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی جانب سے اسد عمر کے نام لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نجی سیکٹر  سے کورونا  ویکسین خریدرہی ہے، سندھ نجی سیکٹر سے10لاکھ ویکسین ڈوزخرید رہا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ  سندھ نجی سیکٹرسے کین سائینوویکسین خریدرہاہے،سندھ کمپنی کی بجائے مڈل مین سے خریداری کررہاہے، سندھ کی  نجی  سیکٹر  سے ویکسین خریداری وفاقی احکامات کیخلاف  اور غیرقانونی ہے ، سندھ ڈریپ کے  مقررہ ریٹ پرویکسین خرید  رہاہے،سندھ نجی سیکٹرسے  ویکسین مہنگے داموں خرید  رہاہے، نجی سیکٹرسے خریداری پرخزانے کوتین  ارب نقصان ہوگا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ کین سائینونے فی ڈوزقیمت سنگل ڈیجٹ امریکی ڈالرہے، پاکستان میں کین سائینو ویکسین کی قیمت ایک  ہزارروپے ہونی چاہئے تھی تاہم ڈریپ نے نجی سیکٹرکیلئے کین سائینوویکسین کی قیمت چار  ہزار 225روپے مقررکی ہے۔

Advertisement

 ڈریپ نے کین سائینوکی قیمت پرائسنگ پالیسی سے 323 گنا زائد رکھی ہے، ڈریپ کی مقررہ قیمت پر خریداری سے  قومی خزانے کونقصان ہوگا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ این سی اوسی صوبوں کوویکسین خریداری کے بارے میں احکامات جاری کرے  اورصوبوں کو منظور شدہ کمپنیزسے براہ راست خریداری کاحکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version