Advertisement

صدرمملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دیدی

عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228  کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل کی  12 خالی نشستوں پر تقرریوں کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز بطور چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کردیے گئے جبکہ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی،  پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف بطور ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد حسن حسیب الرحمان  اور دارالعلوم حقانیہ ، اکوڑہ خٹک کے مولانا حمید الحق حقانی  بھی ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دیدی ہے جبکہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا  نسیم علی شاہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تعینات کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version