Advertisement

ملک میں کورونا کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ المیہ ہے  حکومت کو اپنی نا کامیوں کا ادراک تک نہیں ہے۔

سراج الحق  نے کہا کہ کمزور معاشی حالات نے لوگوں کو ڈیپریشن کا شکار کر دیا ہے۔

سراج الحق  کا کہنا تھا کہ حکومت کا سارا زور جھوٹ کے ذریعے میڈیا پروجیکشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں موجود دو بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ نظام کو سہارا دیا ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔

Advertisement

سراج الحق  نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور جیسے شہر میں بھی وینٹیلیٹرز ختم ہو گئے ہیں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اجتماعی طور پر رجوع الی اللہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version