Advertisement

عوام کے لئے آٹے کی بلا تعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، عمران خان

 

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے لئے آٹے کی بلا تعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے فلور ملز ایسوسی ایشنز کے موجودہ اور سابقہ چئیرمین و نمائندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں آٹے کی فراہمی اور مناسب قیمتوں پر دستیابی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ہے جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے۔

وفد نے وزیراعظم عمران خان کا  فلور ملز نمائندگان کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے ملاقات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وفد نے ملک میں گندم کی بروقت فراہمی اور عوام الناس کو آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی پر تجاویز دی ہیں اور گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت کو مزید سہل بنانے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔

وفد کا کہنا تھا کہ اس سال گندم کی فصل بہت حوصلہ افزاء ہے ،امید ہے کہ اہداف اور تخمینوں کے مطابق گندم کی پیداوار حاصل ہو گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فلور ملز نمائندگان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اس موقع پر صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخواہ، صوبہ سندھ کی فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار جبکہ شوکت فیاض ترین، خسرو بختیار، فخر امام، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ،مشیر وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد ، جمشید اقبال چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version