Advertisement

وزیراعظم کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایت پر سخت کارروائی کی ہدایت

عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایت پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کو تحقیقات کا حکم  دے دیا ہے۔

عمران خان نے تحقیقات کے لئے گائیڈ لائنز اور ٹی او آرز بھی وضع کر دیئے ہیں اور سفیر و دیگر سفارتی عملے کی بدسلوکی کی پندرہ روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم  بھی دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ سفیر راجہ علی اعجاز 18 مئ  کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور قونصل خانوں کے پبلک ڈیلنگ اہلکاروں کو فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے اور نئے سفارتی عملے کو سفارت خانے و دیگر قونصلیٹ فوری بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version