Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب آج بلوچستان کے علاقے درگ کا دورہ کریں گے

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج بلوچستان کے علاقے درگ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آج تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار درگ میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی رہائش گاہ پر جائیں گے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو اسکول بس اور ریسکیو 1122 ایمبولینس کا تحفہ دیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اسکول بس اور ریسکیو 1122 ایمبولینس بلوچستان کی حکومت کے حوالے کریں گے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلوں میں اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور فلاح عامہ کے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اس کے علاوہ عثمان بزدار معززین علاقہ سے ملاقات بھی کریں گے،وزیراعلیٰ درگ سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے پھگلہ جائیں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے کام میں پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، عثمان بزدار پھگلہ سے وہوا جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار وہوا میں ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

اس کے بعد وازیراعلیٰ تونسہ کیلئے روانہ ہوں گے، تونسہ میں وہ  اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version