ایشوریا رائے طلاق لینے والی ہیں؟ اداکارہ نے کھل کر بتا ہی دیا

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے سے انٹرویوز میں ان کی شادی شدہ زندگی اور طلاق سے متعلق سوالات کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ ایشوریا نے کھل کر جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال پر موجود ہیں۔
انڈین میڈیا پر اداکار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک انٹرویو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ایشوریا رائے سے پوچھا کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہے؟
میزبان کے سوال پر ایشوریا رائے نے دوٹوک جواب دیا کہ ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی 9 سال کی بیٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News