Advertisement

پی ڈی ایم میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر افسوس ہے، فضل الرحمان

سابق صدر آصف علی زرداری کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث فون پر مزاج پرسی کیلئے ان سے رابطہ کیا۔

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کررہا ہوں۔

اس موقع پرمولانا فضل الرحمان نے بھی سابق صدر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پی ڈی ایم میں اختلافات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ جو کچھ ہورہا ہے اس پر افسوس ہے، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا منتظر ہوں۔

Advertisement

سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ صحت یاب ہوجائیں پھر سب باتیں ہونگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین ٹیکس اکانومی پر زور
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
Next Article
Exit mobile version