Advertisement

ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

PM IK will be at one day visit for Sahiwal

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں لگانا پڑے گا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ میں اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں جس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فوج کو کہا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے، اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی احتیاط کی وجہ سے وباء رک سکتی ہے، جب تک قوم مل کر مقابلہ نہیں کرے گی تو وباء سے نہیں جیت سکتے، پچھلی بار رمضان سے پہلے جس طرح قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا شاید اس وقت زیادہ خوف تھا، لگتا ہے اب لوگ تھک گئے ہیں لیکن اُس وقت اوراب میں زمین آسمان کا فرق ہے، اب ہم سختی کرینگے، امید رکھتا ہوں اگر آپ ایس او پیز پر عمل کریں گے تو ہمیں شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں لگانا پڑے گا۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم نے چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
Next Article
Exit mobile version