Advertisement

میشا شفیع، علی ظفر کیس: اداکارہ کو بڑا ریلیف مل گیا

علی ظفر و میشا شفیع

سیشن کورٹ نے میشا شفیع کےعدالت میں پیش ہونے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں گلوکارہ، ماڈل اور میوزک کمپوزر میشا شفیع کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت سیشن کورٹ نے میشا شفیع کو ضلع کچہری میں سیکیورٹی بونڈز جمع کروانے سے روک دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ ہونے تک طلبی کو کالعدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ میشا شفیع نے ضلع کچہری میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔

Advertisement

اس حوالے سے میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اپنے خاوند اور بچوں کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم ہوں، علی ظفر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، کورونا کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے ایڈوائزری جاری کر رکھی ہے، لہذا ابھی پاکستان آنا ممکن نہیں ہے تاہم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہوں، سیشن کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version