Advertisement

حکومت کی نالائقی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بحران ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حکومت کی نالائقی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بحران ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ملک بحران سے دوچار ہے اور حکومت کو نواز شریف کی جائیدادوں کی پڑی ہے، وزیراعظم غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے اندر بحرانی صورتحال ہے، بیرونی سرمایہ کاری کہاں ہے؟

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گزشتہ روز جوتقریرکی وہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کا خطاب طعنوں اور نفرت پر مبنی تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں پیش کردہ ترقی کے اعدادوشمار حقائق کے منافی ہیں، دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہاکہ بحران کو گفتگو سے حل کیا جائے تاکہ حالات نہ بگڑیں، حکومت کی نااہلی اورغفلت کی وجہ سے ملک میں بڑا بحران ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے تمام فریقین گفت و شنید سے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، حکومت نے غیر سنجیدہ رویہ روا رکھا اور کالعدم تنظیم سے معاہدہ کرلیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version