Advertisement

نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا، شیخ رشید

شیخ رشید

 وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹائیں ٹائین فش ہوگئی۔ پی ڈی ایم کی سیاست کا فائدہ عمران خان کو ہو گا۔

انہوں نے ساتھ ہی پیش گوئی کی کہ پیپلز پارٹی نے نیا مؤقف اختیار کرلیا ہے اور مسلم لیگ (ن) میں نئی باتیں سامنے آرہی ہیں اس لیے دونوں پارٹیاں اپنی سیاست میں ہمہ گیر تبدیلی لینے جارہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے کوئی درخواست نہیں آئی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرنے کا خود کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سارے چور اندر جائیں گے۔

Advertisement

شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ جب وزیر اعظم اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے معاملات دیکھیں گے تو کسی مافیا کی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ رمضان المبارک میں عوام کا خون چوسے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بہتر انداز میں کورونا وائرس کی پہلی دو لہروں کا مقابلہ کیا ہے، اب بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری چھاتی کے ساتھ تاش لگا کر کھیلتے ہیں۔ لاہور جلسے کے بعد پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے اور آصف علی زرداری نے ان کو کھیلایا ہے۔ نہ آر ہوا نہ پار، ان کا کام تمام ہوا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version