Advertisement

وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش، ویتنام، گھانا اور میانمار تک میں بیروزگاری کی شرح پاکستان سے بہتر ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 2020 نوکریوں کا سال ہوگا، 2021 آگیا مگر نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے جس سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا، نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لئے گھوم رہے ہیں اور انہیں نوکریاں نہیں مل رہی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پی پی پی دور حکومت میں بیروزگاری کی کم سے کم شرح 0.42 فیصد تھی جو ن لیگ نے 4.08 فیصد اور پی ٹی آئی نے 4.45 فیصد پر پہنچا دی۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک بھر کے 60 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار دیا، سندھ میں نہ صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا انہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مراعات بھی ملیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران بھی عمران خان نے عوام سے روزگار چھینا جبکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے عمران خان نے ریڈیو پاکستان، پی آئی اے، اسٹیل ملز اور اسپورٹس بورڈ سے ہزاروں ملازمین نکال دئیے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمین کو اپنے حق کی آواز بلند کرنے پر نوکریوں سے نکالا گیا، خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت کے تین سال میں 18 ارب روپوں کی پبلک سیکٹر میں سرمایہ کاری سے 98 ہزار نوکریوں کے وعدے کو ایک سال بیت گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب میں اکنامک زونز کے قیام سے تین لاکھ نوکریاں اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16 ہزار دینے کا پی ٹی آئی کا وعدہ بھی آج تک وفا نہ ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ نہ اعلان کے مطابق گرین نگہبان منصوبے کے تحت 65 ہزار نوکریاں ملیں اور نہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ایک لاکھ نوکریاں دی گئیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ساڑھے نو ارب روپوں کی لاگت سے پنجاب روزگار اسکیم لانچ کی گئی مگر لاہور اور ملتان کے نوجوان اب تک ڈگریاں ہاتھوں میں لئے گھوم رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
Next Article
Exit mobile version