Advertisement

نوجوان طبقہ مستقبل کے بارے میں مایوس ہو رہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل کے بارے میں مایوس ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال تشویش کن ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پچاس فیصد آبادی انتہائی مخدوش حالات زندگی سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوئے ہیں مگر صورت حال پہلے بھی بہتر نہ تھی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں بے روزگاری کی شرح اوپر گئی ہے،لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں گھوم رہے ہیں۔

Advertisement

سراج الحق  نے یہ بھی کہا کہ زراعت اور صنعت کی بہتری کے لئے پالیسیاں تشکیل نہیں دی گئی ہیں۔

سراج الحق  کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور اور تاجر حالات کی وجہ سے پریشان ہیں ،پاکستانیوں کا بال بال قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔

سراج الحق  نے مزید کہا کہ  قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کرنا ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version