Advertisement

کراچی: مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ، ڈبل سواری پر بھی پابندی

ڈبل سواری

عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے مصروف ترین ضلع وسطی کے تین جبکہ گلبرگ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے 5 مئی تک رہے گا۔

   جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات، کاروباری سرگرمیاں اور آمد و رفت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version