Advertisement

وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ورچوئل رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی دلچسپی، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں پاک ازبکستان تعلقات، مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی اور اعلیٰ سطح روابط کی رفتار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے سیکیورٹی و دفاعی تعاون میں اضافے اور تعلیم، ثقافت،سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ریل، سڑک، فضائی رابطوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا جیو اکنامک نقطہ نظر میں خاص توجہ کا حامل علاقہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
گندم درآمد کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع
محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ یادگار شہداء پر حاضری
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چاند کے مدار میں پہنچے گا
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ
Next Article
Exit mobile version