این اے 249 ضمنی الیکشن، ن لیگ کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج پر ن لیگ کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی درخواست پر 4 مئی کو سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔
ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہماراآئینی حق ہے۔
شہباز شریف کا کہناتھا کہ سیکشن 95(5) کے تحت ووٹوں کا مارجن 5 فیصد سے کم ہوتو دوبارہ گنتی کرائی جاسکتی ہے، سیکشن 95(6 )کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبل دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضے یقینی بنائیں گے۔
خیال رہےکہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب ہوئے اور (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے، (ن) لیگ کی جانب سے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کیاگیا ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

