Advertisement

عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئےالرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں عید کے روز گرج چمک کے ساتھ بارشیں برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے جبکہ ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دیر، مردان ،چارسدہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں،وزیرستان اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Advertisement

پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر جہاں ایک طرف محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے تو وہیں دوسری جانب بارش ہونے کی وجہ سے کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا۔

اس سلسلے میں لاہور میں ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمیٰ کے افسران کوفیلڈ میں موجود رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمیٰ کے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تیز ہواؤں سے درخت گرنے کی صورت میں فوری راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔

کمشنرلاہور نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نکاسی آب کے لئے درکار مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے اس سلسلے میں شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کمشنر لاہور نے مزید کہاکہ لیسکو،واسا،ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
سعودی وفدکی پاکستان آمد کےموقع پر بول نیوز کی خصوصی نشریات
پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی گیمبیا کے صدر سے ملاقات
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version