چاہتا ہوں ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو، وزیراعظم

وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ چاہتا ہوں ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو۔
تفصیلات کے مطابق لیہ میں انصاف صحت سہولت کارڈکےاجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہر خاندان کے پاس 7لاکھ20ہزارروپے کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، چاہتا ہوں ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو۔
وزیراعظم نے کہاکہ لیہ پسماندہ ضلع ہے جس کووزیراعلیٰ پنجاب نےنظراندازنہیں کیا،ہم نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ملک میں نئے اسپتال بنانے کے لیے نجی شعبوں کی مدد کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ برطانیہ میں قانون کی حکمرانی دیکھی، برطانیہ کے شہریوں کا ہر سرکاری اسپتال میں مفت علاج ہوتا ہے، روزگار ملنے تک حکومت پیسے دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 سے 60 سال پہلے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ماضی میں اکثر ممالک میں پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ اسلام آباد کی آباد ی بڑھ گئی ہے ، آبادی میں اضافے کی وجہ سے پانی سمیت دیگروسائل پراثرپڑرہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

