Advertisement

کورونا وائرس کی نئی اقسام سے متعلق چونکا دینے والے حقائق

corona

حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی کئی نئی اقسام برطانیہ، جنوبی افریقہ، بھارت اور برازیل میں دریافت ہوئی ہیں۔

اب پہلی بار ایک تحقیق میں برطانیہ میں نئے وائرس کے شکار ہونے والے افراد میں نمودار ہونے والی عام علامات کی شناخت کی گئی ہے۔

برطانیہ کے آفس فار نیشنل اسٹیٹکس کی تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی نئی قسم سے متاثر افراد میں کھانسی، تھکاوٹ، گلے میں سوجن اور مسلز کی تکلیف زیادہ عام علامات ہوتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی اقسام میں ایسی میوٹیشنز موجود ہیں جو اس وائرس کو ویکسین سے پیدا ہونے والے مدافعتی ردعمل سے کسی حد تک بچنے میں مدد کرتی ہیں۔

امریکا کے اسکریپرز ریسرچ انسٹیٹوٹ کی اس تحقیق میں جرمنی اور نیدر لینڈز کے ماہرین نے بھی کام کیا ہے اور اس میں میوٹیشنز کے بارے میں اہم حقائق بتائے ہیں۔

Advertisement

 تحقیق کے مطابق کوروناکی نئی اقسام کچھ کیسز میں ویکسی نیشن کے باوجود لوگوں کو بیمار کرسکتی ہیں، اسی لیے طبی ماہرین نے جاننے کی کوشش کی کہ یہ اقسام کس طرح مدافعتی ردعمل سے بچنے کے قابل ہوتی ہیں۔

 کورونا وائرس کی نئی اقسام سے متعلق سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بچوں کو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے متاثر کرسکتی ہے، چنانچہ بتدریج ویکسینز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہےکہ وائرس کی نئی اقسام کے بارے میں جاننے کے لیے ماہرین تیزرفتاری سے کام کررہے ہیں تاکہ مریضوں اور ویکسینز پر اس کے اثرات کا تعین کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version