Advertisement

عمران صاحب کو عید کے دن غریب عوام کی فکر نہیں،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کوعید کے دن غریب عوام کی فکر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید تعطیلات میں شہباز شریف عمران خان کے اعصاب پر طاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عید کے دن دفتر کھلوا کر شہباز شریف کو ای سی ایل پہ ڈالا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک سرمایہ کاری نہیں بلکہ خیرات دے رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عید پر آٹا اور چینی سستی کرنے کی ہدایت نہیں دی۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کاش عید پرعوام کو استعفےکی خوشخبری سناتے ،کاش عید کے دن آپ عوام سے معافی مانگتے، کاش چینی ،آٹا اور کمیشن خوروں کی گرفتاری کا حکم دیتے اور کاش آپ 14 ہزار ارب کا قرض لوٹنے والوں کو ای سی ایل پر ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جان بوجھ کرتوہین عدالت کر رہے ہیں جبکہ عدالت نے شہبازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکم ماننے سےانکارعدالت کی توہین نہیں،عدالت پرحملہ ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version