خیبر پختونخوا میں آج سے 9 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

خیبرپختونخوا میں آج سے 9 روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق کورونا کیسز میں تیزی کے باعث لاک ڈاؤن 16 مئی تک نافذ رہے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت کا کہناہے کہ صوبے کی تمام کمرشل مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے، لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیاء خردونوش اور ادویات کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔
صوبے میں دودھ اور دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق تمام سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے، سیاحتی مقامات کی انتظامیہ شناختی کارڈ چیک کر کے غیر مقامی افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔
اس کے علاوہ تمام وزراء اور ایم پی ایز اجتماعات سے گریز کریں، بی آر ٹی سروس 8 مئی سے 16 مئی تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

