ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دوست میرے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،جب رپورٹ آئےگی تب میڈیا کے سامنے سب کھول کررکھ دوں گا۔
انہوں نے کہاکہ میری حکومت کےکسی اعلیٰ عہدیدارسےملاقات نہیں ہوئی، ہم اپنا کیس لڑرہے ہیں اور رپورٹ آنے کے منتظرہیں۔ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے۔
جہانگیرترین نے کہاکہ مجھ پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے، ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement