Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل کا بلاول زرداری کے بیان پرردعمل دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہبازگِل نے کہا کہ معاشی محاذ پرکامیابی سے پرچی چیئرمین کی بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔ پرچی چیئرمین قوم کی لوٹی گئی دولت کی رکھوالی پرمامورہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 6 مرتبہ ڈیل کر کے حاصل شدہ رقم لوٹنے والے آج بیان بازی کررہے ہیں، آصف زرداری، گیلانی اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیسز کے 14 ریفرنس ہیں۔

 ڈاکٹر شہبازگِل نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری اینڈ کمپنی کی پلی بارگین بدعنوانی کا کھلا ثبوت ہے، نیب نے زرداری اینڈ کمپنی سے پلی بارگین میں 23 ارب 85 کروڑ روپے وصول کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف والد پلی بارگین جبکہ بیٹا بھاشن بازی میں مصروف ہے،14 سال سے سندھ پر مسلط ٹولے نے عوام کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا، بدین سمیت پورے سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والے بلاول ہاؤس میں موجود ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگِل نے یہ بھی کہا کہ بلاول بیانات کے بجائے سندھ میں بھوک سے مرتے بچوں کو بچانے پر توجہ دیں ۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اندرونِ سندھ ڈاکوؤں کے ہاتھوں پولیس آفیسرزکی ہلاکت پیپلزپارٹی کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version