Advertisement

کورونا سے موت کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے، یہ آسان اصول اپنالیں

کورونا

عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق طبی تحقیق میں نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو ڈیلا لانا اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کارڈیو ریسپیرٹری (دل اور تنفس کے نظام) میں فٹنس کورونا وائرس سے بچاسکتی ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے جس میں یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ جسمانی طور پر فٹ افراد میں کورونا سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ ایک سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جو جسمانی طور پر زیادہ متحرک تھے ہیں، انہیں کورونا سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

طبی جریدے جرنل پلوس ون میں شائع تحقیق کے دوران یوکے بائیو بینک اسٹڈی کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس میں 2690 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

Advertisement

تحقیق میں اس بات پر توجہ دی گئی کہ کووڈ سے متاثر ہونے اور موت کا خطرہ جسمانی فٹنس سے کس حد تک کم ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ بات سامنے آئی کہ جسمانی فٹنس اور کورونا سے متاثر ہونے کے خطرے کے درمیان کوئی نمایاں تعلق نہیں ہے تاہم موت کے خطرے میں کمی واضح تھی۔

اس تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 49 سے 80 سال کے درمیان تھیں اور ڈیٹا میں ان افراد کی فٹنس کی درجہ بندی بھی کی گئی تھی۔

محققین نے دریافت کیا کہ ہلکی پھلکی ورزش سے بھی کورونا سے موت کے خطرے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر کے ساتھ جسمانی سرگرمیاں کم ہوجاتی ہیں، تاہم اگر اپنی عمر کے گروپ کے مطابق فٹ ہیں تو آپ کو اس کورونا سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version