Advertisement

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندرپارپاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستانی سفارتخانوں کا اپنے شہریوں سے مناسب رویہ نہیں ہوتا، خواہش ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےسفیروں کارویہ بہتر ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کا پرانا تجربہ ہے، سفارتخانوں کا کام اپنے شہریوں کو سروس دیناہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانےمیں کچھ پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانےجس طرح چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے، یو اے ای اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کا رویہ پاکستانیوں سے نامناسب ہے۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اور یواےای سفارتخانوں سےمتعلق زیادہ شکایات آئیں، سعودی سفارتخانےسےمتعلق شکایات پرہائی لیول انکوائری ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سےسفارتکاروں کی لاتعلقی کا رویہ ناقابل قبول ہے، جو اچھا کام کریں گے ان کی تعریف کریں گے لیکن غلط کام پر کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی اقتصادی فورم اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک ہلاک اور ایک زخمی
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version