Advertisement

اسلام نے کمزور طبقے کو طاقتور بنایا ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام نے ہی کمزور طبقے کو طاقتور بنایا ہے اور خواتین کو حقوق مہیا کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سمیت دیگر کونسل ممبران سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نظریاتی کونسل کا کردار ریاست مدینہ میں اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ کے دو سنہرے اصول ہیں ،انصاف اور عوامی فلاح ہماری ترقی کا ضامن بن سکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب نے انہی اصولوں کو اپنا کر ترقی کی ہے جبکہ مغرب میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور انصاف کا ہی بول بالا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے بارے میں پہلے کبھی کسی لیڈر نے نہیں سوچا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست صرف اس لئے شروع کی کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کو لاگو کر سکوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کے رہنما اصولوں اور سنت نبوی پرعمل کر کے ترقی کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی اقدار ہم سے مختلف ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اس ضمن میں رہنمائی درکار ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نوجوانوں کی اصلاح میں مددگارہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version