Advertisement

بجلی کے مہنگے منصوبوں سے حکمران کمیشن بناتے رہے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے منصوبوں سے حکمران کمیشن بناتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں بجلی بنانے کے لئے بہت استعداد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس 50 ہزار میگاواٹ پانی سے بجلی بنانے کی استعداد ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پانی کی سطح نیچے جانے پر لاہور میں راوی سٹی لیک بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی پر مافیا اربوں روپیہ کما رہی ہے جبکہ کراچی میں ٹینکرز مافیا بھی بنی ہوئی ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی ہے جس لاگت پر بجلی بن رہی ہے ،اس پر بجلی فروخت نہیں کر سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ تھوڑی سی بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں تو لوگ شور مچا دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوڈ سیکیورٹی پاکستان کے لئے زیادہ ضروری ہے، اگر ہم نے 2 یا 4 سال میں کچھ نہیں کیا تو اور مسائل سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2028 تک 10 بڑے پانی کے پراجیکٹ مکمل ہو جائیں گے جبکہ 2023 تک گردشی قرضہ 1455 ارب روپے پر پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے منصوبوں سے بجلی خریدیں یا نہ خریدیں، ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کر کے کافی بچت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version