علی ظفر کے بھائی کس اداکارہ کے ساتھ کام کر نے کے خواہشمند ہیں؟ نام سامنے آگیا

نامور گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دانیال ظفر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہاکہ وہ مستقبل میں ماہرہ خان کے ساتھ کا م کر نا چاہتے ہیں۔
واضح رہےکہ دانیال ظفر نے حال ہی میں ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں اہم کردارادا کیا ہے اور آج کل وہ اس ویب سیریز کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔
دانیال ظفربھی پیشے کے لحاظ سے اپنے بڑے بھائی علی ظفر کی طرح گلوکار، ماڈل اور اداکار ہیں۔
آج کل ایک نجی ٹی وی چینل پر دانیال ظفر کا اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ ایک ڈرامہ بھی آن ائیر ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

