Advertisement

یاسمین راشد شہبازشریف سےزیادہ بیمارہیں، وہ علاج ملک میں کروارہی ہیں

فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سےزیادہ بیمارہیں، وہ علاج ملک میں کروارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفریس کرتے ہوئے کہاکہ  ملک سےباہرجانے کے لیے شہبازشریف کی گارنٹی کوکیسےماناگیا؟ وہ خودایک مفرورکی گارنٹی کوپورا نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ نظام کےخلاف ہماری جدوجہد جاری رہےگی، آصف زرداری نےبھی کہا تھا نوازشریف کو ملک واپس آناچاہیے، یاسمین راشد شہبازشریف سے زیادہ بیمارہیں، وہ علاج ملک میں کروارہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ  شہباز شریف کے باہرجانے کے فیصلے پر ہمارے قانونی راستےموجود ہیں، ہماری شریف خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں۔ نوازشریف کےایک فلیٹ کی قیمت45 ملین پاؤنڈ سے زائدہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایاکہ ملک کےجمہوری نظام میں اختیارات محدود ہیں، ہمیں حکومت ملی ہے لیکن نظام بدلنےکیلئے جدوجہد جاری ہے،جاوید اقبال کی قیادت میں نیب نے400ارب روپے ریکور کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ مختلف طریقوں سے پاکستان کاپیسہ باہر بھیجا گیا، پانامہ پیپرزسے پتا چلا شریف خاندان ملک کا اربوں روپے باہرلے گیا، شریف خاندان نے اپنے دوراقتدار میں قوم کا پیسہ بیرون ملک بھیجا۔

فوادچوہدری نے کہاکہ یہ جو پیسے ہیں یہ ہمارے نہیں عوام کے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسےسے شریف خاندان نے لندن میں جائیدادیں خریدیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں AIMSCon-2025 کا شاندار انعقاد، 400 سے زائد تحقیقی مضامین پیش
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version