Advertisement

عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے ،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ سندھ حکومت پانی کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے سندھ میں بدامنی پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی جبکہ پیش کی گئی رپورٹ 12 صفحات پر مشتمل ہے۔

Advertisement

ملاقات میں پیش کی گئی رپورٹ میں ڈاکو راج کی اصل وجوہات اور گروہوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں  جن میں ڈاکوؤں نے کتنی ڈکیتیاں ،اغوا اور قتل کی وارداتیں کیں ،سندھ کے کن کن علاقوں میں ڈاکو راج ہے، ڈاکو کتنےعلاقوں میں قابض،کون سا اسلحہ استعمال کرتے ہیں ،ڈاکوؤں کے ہاتھوں اندرون سندھ کے کتنے لوگ مارے جا چکے ہیں سب رپورٹ میں شامل تھا۔

حلیم عادل نے کہا کہ پانی والا مسئلہ چھیڑ کر بدامنی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے سندھ میں بدامنی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کےعوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔

حلیم عادل شیخ نے آئی جی سندھ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کوکمزور کرنا چاہتی ہے۔

ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی اقبال آفریدی، ساجدہ بیگم اور عامر ڈوگر بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version