Advertisement

رئیل می نے نارزو 30 اسمارٹ فون متعارف کردیا

چینی اسمارٹ فون کمپنی رئیل می نے نارزو 30 اسمارٹ فون متعارف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رئیل می نےگزشتہ سال فروری میں نارزو 30 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز نارزو 30 اے اور 30 پرو 5 جی متعارف کرائے تھے اور اب چینی کمپنی نے اس سیریز کا اسٹینڈرڈ ماڈل نارزو 30 کی شکل میں پیش کیا ہے۔

رئیل می نارزو 30 میں 6.5 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے۔

موبائل فون ڈسپلے کے اوپری بائیں کونے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔

Advertisement

فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 95 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

رئیل می نارزو 30 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہےجس کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود ہے، جس کی مدد سے فون اسٹوریج بڑھائی جاسکتی ہے۔

نارزو 30 میں این ایف سی چپ بھی موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے جبکہ5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری بھی لگائی گئی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رئیل می کا کہناہے کہ اس فون کی بیٹری صفر سے 100 فیصد تک 65 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version