عید اسپیشل ٹرینوں کے حوالے سے شہریوں کے لئے ایک اور خوشخبری

پاکستان ریلوے نے لوگوں کے رش کو دیکھتے ہوئے عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد 33 سے بڑھا کر 42 کر دی ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عید اسپیشل ٹرینیں کراچی، پشاور، روہڑی، لاہور، راولپنڈی، حیدر آباد، ملتان اور فیصل آباد سے چلیں گی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 10 مئی سے 16 مئی تک پشاور سے راولپنڈی کے درمیان روزانہ صبح 9 بجے ٹرین چلے گی۔
10 سے 16 مئی تک راولپنڈی سے پشاور روزانہ 2 بجے دوپہر مسافروں کو اپنی منزل پر پہنچائے گی۔
پشاور سے چلنے والی ٹرین نوشہرہ، جہانگیرہ روڈ، اٹک سٹی، حسن ابدال، ٹیکسلا کینٹ، گولڑہ شریف سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پہنچے گی۔
10 سے 16 مئی تک کراچی سے حیدرآباد روزانہ صبح 9 بجے ٹرین چلائی جائے گی۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 10 سے 16 مئی تک حیدرآباد سے کراچی روزانہ 1 بجے دوپہر ٹرین چلے گی۔
کراچی سے چلنے والی ٹرین ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، جھم پیر، کوٹری سے ہوتی ہوئی حیدر آباد جائے گی۔
10 سے 16 مئی تک کوٹری سے میرپور خاص روزانہ پونے سات بجے شام ٹرین چلے گی۔
10 سے 16 مئی تک میر پور خاص سے کوٹری روزانہ صبح ساڑے چار بجے ٹرین چلے گی۔
کوٹری سے چلنے والی ٹرین حیدرآباد، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہ یار سے ہوتی ہوئی میر پور خاص جا ئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

