علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 20فیصد محدود

پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کی بندش کا معاملہ، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بھی انٹرنیشنل پروازوں کی تعداد 20فیصد محدود کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور آنیوالی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد 130 سے صرف 29 پروازیں لینڈ کرسکیں گی، ایئرپورٹ پرزیادہ تر غیر ملکی ایئرلائنوں کی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
اس سلسلے میں قطرایئرویز کی دوحہ سے لاہور آنیوالی پروازکیو آر628منسوخ کردی گئی جبکہ برٹش ایئر کی لندن سے لاہور آنیوالی پرواز 364منسوخ کردی گئی۔
اس کے علاوہ اتحاد ایئرویز کی ابوظہبی سے آنیوالی پرواز241منسوخ، بحرین سے لاہور آنے اور جانیوالی آنیوالی گلف ایئر کی پروازبھی منسوخ کردی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

