Advertisement

کم آمدنی والے افراد اپنے مکان کے مالک بن جائیں گے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے محنت کش، چھوٹے کاروبار اور نوکری پیشہ افراد تقریباً  10 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کر کے اپنے مکان کے مالک بن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنا گھر خواب کی تکمیل کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی دن رات محنت سے حقیقت میں بدل دیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی 39 تحصیلوں میں 41 مقامات پر 10 ہزار سستے گھر 1 سال کی مدت میں مکمل ہوں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کل بروز جمعرات لاہور میں رائیوینڈ سمیت 10 تحصیلوں میں بیک وقت تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ‏اس پیری اربن منصوبے کے تحت 3.5  مرلہ کے مکان پر 15  لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ حکومت پاکستان 3 لاکھ  روپے فی گھر سبسڈی ادا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version