Advertisement

کورونا کے باوجود معیشت نے ترقی کی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود معیشت نے ترقی کی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران وزیراعظم کے اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے ،دنیا نے تسلیم کیا کہ کورونا کے دوران پاکستان نے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے دوران احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا گیا جبکہ کورونا بحران میں احساس کیش پروگرام کے تحت 200 ارب روپے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کورونا کے دوران کمزور طبقے کے لئے بہترین اقدامات کیے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی کورونا کے دوران بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کے دوران غریب طبقے کو بچا کر رکھنا ہے، بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر ملک میں بھیج چکے ہیں۔

Advertisement

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ گندم، گنا، مکئی اور چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور معاشی استحکام کے اثرات بھی سب کو نظر آرہے ہیں، بنیادی طور پر ہمیں دیکھنا ہے کہ جو گروتھ نظر آرہی ہے اسکی بنیاد کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ دھیاڑی دار طبقہ متاثر نہیں ہوا، احساس پروگرام کے تحت ہر تیسرے گھر کو پیسہ پہنچا ہے اور نے زبردست کردار ادا کیا ہے جس سے کاروبار کو کانفیڈینس آیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے ہاٶسنگ کے منصوبوں کو لیڈ کیا ہے،  پانچ عشاریہ ارب ڈالرز سے زیادہ ترسیلات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجی ہیں جبکہ ایک ہزار ارب روپے کا انجیکشن بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ زراعت معیشت کا بہت بڑا شعبہ ہے، پانچ میں سے چار بڑی فصلیں اچھی ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version