Advertisement

انجمن تاجران کراچی نے8 سے 16 مئی تک کے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا

انجمن تاجران کراچی نے8 سے 16 مئی تک کے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیاہے۔

انجمن تاجران سندھ کے صدرجاوید شمس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری 8سے 16 مئی کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی شدید مذمت کرتی ہے، اس فی الفور واپس لیاجائے۔

جاوید شمس کا کہنا ہے کہ لاکھوں تاجر روزانہ کی بنیاد پر اپنی روزی کماتے ہیں، کراچی انٹرنیشنل شہر ہے یہاں پورے پاکستان کے لوگ کروبار کرتے ہیں۔سب کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبل از وقت لاک ڈاؤن کے اعلان سے مارکیٹوں میں رش کئی گنا بڑھ گیاہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کی غلط پالیسی کے باعث مارکیٹیوں میں ایس او پیز پامال ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کا خمیازہ تاجر اور عوام دونوں کو بھگتنا پڑے گا، حکومت مارکیٹیں اور دکانیں سیل کرنا فوری بند کرے اور تمام سیل شدہ دکانیں اور مارکیٹیں کھولی جائیں۔

Advertisement

جاوید شمس نے مزید کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاجروں کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے، چند دن مزید بڑھانے سے مارکیٹیوں میں رش کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے دیر تک مارکیٹس کھولنے کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version