Advertisement

اداکارہ دیشا پٹانی اور سلمان خان ہم عمر؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار   سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘کی اداکارہ دیشا پٹانی کی عمر کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

فلم کی تیاری کے دوران اداکاروں کی گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سلمان خان فلم کے حوالے سے بتارہے ہیں۔

بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکارہ دیشا پٹانی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں کوئی اداکار فلم میں ایکشن سین کرسکتا ہے تو وہ رومانس بھی کرسکتا ہے۔

اداکار نے مذاقیہ انداز میں کہا کہ فلم میں دونوں ہم عمر لگ رہے ہیں، مطلب وہ میری عمر کی نہیں بلکہ میں اداکارہ دیشا کی عمر کا لگ رہا ہوں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت 55سال کے ہیں جبکہ فلم ’رادھے‘ میں ان کی ہیروئن دیشا پٹانی کی اصل عمر 28 سال ہے۔

گزشتہ دنوں قبل اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کاٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم ’’رادھے‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ وہ آج 11 بجے’’رادھے‘‘کا ٹریلر ریلیز کریں گے۔

 سلمان خان نے لکھا تھا ’’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ اور بلآخر اپنے وعدے کے مطابق سلمان خان نے 11 بجے فلم’’رادھے‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

فلم کے ٹریلر کو محض ایک گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر  4 لاکھ 75 ہزار  سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

 فلم ’’رادھے‘‘ میں سلمان خان ملک کے کونے کونے میں پھیلے ڈرگ مافیا کو ختم کرتے نظر آئیں گے۔

اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومینس کرتی نظر آئیں گی اور رندیپ ہوڈا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں جبکہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔

دلچسپ یہ کہ ہر فلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندار ہیں۔

فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

فلم ’’رادھے‘‘عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version